اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادویات کیلئے خام مال درآمد پرپیشگی منظوری کی شرط ختم کردی ہے، پیشگی منظوری لازم قرار دینے والے سرکلر واپس لے لیے ہیں۔ ادویات کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ ادویات کیلئے خام مال درآمد پراسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات، آلات سرجری کی درآمدات پر خاص زور دیا ہے۔
دواؤں کی درآمد پر اسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی شرط ختم








