اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردیدکر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا کے نئے قسم کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ،کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں ، نئے ویرینٹ سے نمٹنے کےلئے انتظامات مکمل ہیں ۔ ادارے کا مزید کہناتھا کہ ملک میں اومی کرون کے مریضوں میں اضافہ ہواہے ،ملک میں ایک ہفتے میں 29 اومی کرون کیسز رپورٹ ہوئے۔








