بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحیم یار خان ؛پراسرار بیماری کے باعث چند روز میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈسیک)رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری کے باعث چند روز 12 افرا دجاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ترجمان شیخ رشید ہسپتال کاکہناہے کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کی موت ہو گئی ۔

ادھر محکمہ صحت کاکہناہے کہ ٹیموں نے متاثرہ گھر سے افراد کے خون کے نمونے لئے ہیں ،رپورٹ آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے ، محکمہ صحت کاکہناہے کہ گھر کے دیگر متاثرہ افراد مختلف ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

پراسرار بیماری سے 12 افراد کی موت کے بعد علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔