پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے پاس حکومت کو دینے کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں۔
فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحریک انصاف میں آنے کیلئے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 33 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد بھی فواد چوہدری کا ایک بیان سامنے آیا تھا۔
فواد چودھری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور تمام نشستوں پر امیدوار عمران خان ہوں گے۔
ن لیگ ،پی پی کے کئی لوگ رابطے میں ہیں،سرپرائز دیں گے، فواد چودھری








