بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں آر ایم ایس کے استعمال کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رزلٹ منیجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے استعمال کا فیصلہ ضمنی انتخابات کے کامیاب تجربے کے بعد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عملے کو آر ایم ایس کی تربیت دینا شروع کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عملے کی تربیت کا کام مرکزی سیکرٹریٹ اور چاروں صوبوں میں جاری ہے۔ آر ایم ایس سے متعلقہ عملے کو دو مراحل میں تربیت فراہم کی جائے گی۔