دکی(ممتاز نیوز)غریب آباد کے علاقے میں پولیو مہم کے سلسلے میں گشت پر مامور پولیس وین پرمسلح افراد کی فائرنگ ،کسی قسم کا کوئی جان نہیں ہوا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہوگئے۔پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 10/2022 پولیس تھانہ دکی میں درج کر لیا۔ مقدمہ دہشتگردی،ہوائی فائرنگ،اور کار سرکار میں مداخلت کے دفعات 7Ata،353،186،337h2 کے تحت درج کیا گیا ہے،مقدمے میں نامزد افراد میں عبدالمالک عرف طور،رحم گل اور عبدالروف ولد اختر محمد ناصر شامل ہیں۔پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان عادی ملزمان ہیں۔ملزمان نے قبل ازیں بھی پولیس پر فائرنگ کی ہیں۔










