اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی ریلوے سردار علی خان کو جے آئی ٹی کا کنوینرمقرر کردیاگیا،آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ملزم نوید کے وکیل کے اعتراضات پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دی ،ڈی آئی جی پنجاب پولیس کامران عادل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔










