اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا خان اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
گزشتہ رات حرا خان اور ارسلان خان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانوں سمیت اداکار جوڑی نے بھی خوب ڈانس کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر دونوں اداکاروں کی جانب سے انسٹا گرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی گئی ہیں۔
The wedding season is not over yet as another Pakistani celebrity Hira Khan is getting married to fellow actor Arsalan Khan after proposing to him in the filmiest way possible. #DialoguePakistan #HiraKhan #ArsalanKhan #MehndiHaiRachneWaali #ceremony pic.twitter.com/jRKajf7G7D
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) February 10, 2023
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے اورنج رنگ کا جوڑی پہنا ہوا ہے اور ارسلان نے بھی اپنی دلہن کی میچنگ کا لباس زیب تن کیا۔
POV: Your better half is your greatest dance partner 💃🏻🫶🏻 #HiraKhan #ArslanKhan (📸: @khaqanshahnawaz/@mamia.jsk) pic.twitter.com/AGqGqdw5U0
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) February 9, 2023
حال ہی میں ارسلان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حرا خان کو منفرد انداز میں ارسلان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا۔









