بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ جہاز میں دوران سفر تھرتھراہٹ ہوئی تو ساتھ بیٹھے انیل کپور نے میرا ہاتھ تھام لیا اور کہنے لگے کہ ۔۔‘خاتون مسافر نے واقعہ بیان کر دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی خاتو ن نے جہاز میں دوران سفرمعرو ف اداکار انیل کپور کے ساتھ ہونے والے آمنے سامنے کی تفصیل بتا کر سب کو حیران کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ” شکھا متل “ نامی خاتون نے انیل کپور کے ساتھ جہاز کے اندر بنائی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے اس پورے واقعہ کی تفصیل بیان کی ہے ۔ خاتون نے لکھا کہ جیسے ہی جہاز نے پرواز بھری میرے سرکے اوپر موجود سامان رکھنے کیلئے بنے ڈبے کا دروازہ کھل گیا اورجہاز میں تھر تھراہٹ ہونے لگی ، جہاز میں میرا سفر ہمیشہ ہی کچھ اچھا نہیں رہا ، ہڑبراہٹ میں جیسے ہی میں نے اپنا ہاتھ سیٹ کی آرم ریسٹ پر رکھا تو ساتھ بیٹھے مسافر(انیل کپور) نے میرا ہاتھ تھام لیا اور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے پریشان مت ہو ، مجھے اپنا نام بتاﺅ اور ہم باتیں کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shikha Mittal (@lifeskillswithshikha)

خاتون کا کہناتھا کہ اگر وہ اس لمحے بات نہ کرتے تو میں نے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ایک لفظ بھی نہیں کہنا تھا ، لیکن وہ دو گھنٹے ہم بہت ہنسے اور مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے یہ جہاز پروا ز بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی لینڈ کر گیا ہے ، پتا بھی نہیں چلا ۔ خاتون نے لکھا کہ جب جہاز لینڈ کر گیا تو انیل کپور نے مجھے کہا کہ بہت سے لوگ آپ کو یہ کہیں گے کہ اینزائٹی بہت بری چیز ہے لیکن آج آپ کی اینزائٹی کی وجہ سے ہمیں بات کرنے اور ہنسے کا موقع ملا ، تو آپ مجھے اب دہلی میں کافی پلانی پڑے گی ، میں انیل کپور کی بات سن کر خوشی سے ہنس پڑی اور پھر باہر جاتے ہوئے انہوں نے مجھے گلے سے بھی لگایا ۔