ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکار کرن کندرا نے اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے دوران اذان کی آواز سُن کر پریس کانفرنس روک دی۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کرن کندرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کیلئے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اچانک اذان کی آواز سن کر میڈیا کو اذان کے احترام میں 2 منٹ کیلئے خاموشی اختیار کرنے کو کہہ کانفرنس روک دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرن کندرا کو اذان کے احترام میں خاموشی اختیار کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہم سب اسی طرح ہر مذہب کا احترام کریں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے کہا کہ ’نفرت تو ہر کوئی کماتا ہے لیکن پیار کوئی کوئی کماتا ہے۔‘ فرزین اختر نامی ایک صارف نےلکھا کہ ’اب اس بندے کی عزت کرنا ہم پر فرض ہے۔‘
یاد رہے کہ 38 سالہ کرن کندرا جلد اپنی ساتھی اداکارہ تیجسوی پرکاش سے شادی کرنے والے ہیں اور ان دونوں کی جوڑی بھارت سمیت سوشل میڈیا پر بھی بےحد مقبول ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک مرتبہ ریئلٹی شو بگ باس کی افتتاحی تقریب کے دوران اذان کی آواز آنے پر خان سلمان خان نے بھی خاموشی اختیار کر لی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔









