اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد چیمبر کے زیر اہتمام فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے انٹرپینور شپ پروگرام کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز آفتاب طارق صدارت آئی سی سی آئی کے صدر احسن بختاوری نے کی آفتاب طارق نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام کالجز کو رول ماڈل بنایا جائے گا جس میں وہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت چاہتے ہیں طلبا و طالبات ہمارا مسقبل ہیں ان کو تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات فراہم کرنا ان کی اولیں ترجیح ھے احسن بختاوری نے کہا کہ انٹرپینور شپ پروگرام میں طالبات کی ہر ممکن مدد کی جائے گی طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتی ہیں ان کے لیے وسیع پیمانے پر بزنس آئیڈیاز نمائش اور ٹیلنٹ پروگرام منعقد کریں گے اور ویب سائیٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تمام کالجز کے طلبا و طالبات کو رجسڑڈ ہوں گے وہ تمام کالجز میں ترقیاتی کام کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں تقریب میں پرنسپلز پروفیسر صباح فیصل ڈاکٹر فردوس زہرہ شازیہ رضوی فاطمہ مبین سعدیہ عزیز فرح حامد شازیہ وزیر سعدیہ ابرار حمیرا آغا زبیرہ مفل روزینہ فہیم میڈم شگفتہ میڈم آسیہ چیمبر کے اعلی عہدیدار ظفر بختاوری اظہر اسلام پروین درانی نینا علی بھی شریک تھے
وفاقی دارالحکومت کے تمام کالجز کو رول ماڈل بنائیں گے، پروفیسر آفتاب طارق








