کراچی (نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہے۔
تین دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 22 ہزار 600 روپے کم ہوئی ہے۔
بدھ کوفی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہو اتھا جبکہ منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6300 روپے اور 6402 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی








