بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان ضمنی الیکشن،تحریک انصاف نے میدان مار لیا

گلگت بلتستان(ممتاز نیوز)گلگت بلتستان حلقہ ایل اے 13استور ون پرضمنی انتخاب،پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔
تمام 56اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد خورشید خان6219 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن ) کے رانا فرمان 5225ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،
جی بی ایل اے 13 استور ون کی یہ نشست پی ٹی آئی سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے نااہل وزیراعلیٰ کے والد خورشید خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اہم ترین امیدوار ہیں۔اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللہ سمیت کل 10 امیدوار وں نے میدان میںحصہ لیا۔