اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر رانا مقبول کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فیملی کے لئے آج غم کا دن ہے،رانا مقبول قائد محمد نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے،منگل کواپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ دہائیوں پرانی دوستی کا یہ رشتہ آخری وقت تک اسی باہمی اعتماد اور محبت کے ساتھ قائم دائم رہا ،رانا مقبول ایک بہادر، سنجیدہ مزاج، ذہین دانائی اور دانش مندی کے ساتھ امور کو سلجھانے والی شخصیت تھے،پولیس سروس کے دوران جرائم کے خاتمے کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں ،ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی
سابق وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر رانا مقبول کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار








