نوشہرہ میں موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب بس الٹنے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی ، حادثہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے پیش آیا، زخمی ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں ، جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا، بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تباہ ہونے والی بس کو کھائی سے نکال کر موٹروے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔









