بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی سے اسلام آباد کا مسافر کا جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انتقال کر گیا

کراچی سے اسلام آباد کا مسافر کا جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انتقال کر گیا۔

متوفی محمد فیاض اپنی فیملی کے ہمراہ نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 502 سے اسلام آباد جانے کے لیے کراچی ائیر پورٹ پر پہنچا تھا تاہم ائیر پورٹ لاؤنج میں داخل ہونے کے بعد مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔

مسافر محمد فیاض کی جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر طبیعت کی خرابی کے بعد ائیر پورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے طبی جانچ کی اور ڈاکٹرز کی ٹیم کے طبی معائنے کے بعد مسافر محمد فیاض کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

ڈاکٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر پہلے سے بیمار تھا اور یرقان کے مرض میں مبتلا تھا۔