لندن(ممتاز نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں راجہ ریاض کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی اورباقاعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/RiazRaj06337938/status/1703061483804819568
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نوازشریف کی واپسی اورالیکشن بھی موضوع ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ چنددنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، جوفیصلہ ہوگا بتاکر جاؤں گا۔









