اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج (اتوار) کودورہ امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیر اعظم خصوصی طیارے پر آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج امریکا روانہ ہوں گے








