بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن میں بڑی تبدیلیاں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف برداری کے سلسلے میں سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں ہو گئیں۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے جب کہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی کونسل کا حصہ ہیں، آئین کے تحت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب جسٹس منیب اختر اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے ذمے دار فورم جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوگئے۔

جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

آئین کے تحت چیف جسٹس اور چار سینئر ترین جج جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان شامل ہوتے ہیں، پاکستان بار کونسل کے رکن بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔