بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب ترامیم کرکے ہم نے تو اپنا فرض ادا کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب ترامیم کرکے ہم تو اپنا فرض ادا کیا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا سیاست میں شکوہ، شکایات چلتے رہتے ہیں، بلاول کا سیاسی تجزیہ ہوسکتا ہے شکایات والی کوئی بات نہیں، سیاست میں تحمل اوربرداشت ہونی چاہئے، ہم نے نیب ترامیم کرکے اپنا فرض ادا کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ چاہتی ہے کہ فیصلے میرٹ پر ہوں، چیف جسٹس نے پہلی بار لائیو سماعت کر کے اچھا کام کیا۔