بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آج نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آج نیویارک امریکہ میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکٹر آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ (Climate Ambition Summit) میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ میں ‘وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں فائنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (Financing for Development – FfD) پر اعلیٰ سطحی مکالمے میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔