بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماورا حسین نے اپنے ہم سفر سے ملوا دیا

پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ہم سفر سے ملوا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ’بیٹر ہاف‘ کی تصویر بھی شیئر کر دی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے بھائی اور بھابھی سے ملاقات کرنے اور سیر و تفریح کی غرض سے گئی ہیں۔

ماورا حسین نے اپنے ہم سفر سے ملوا دیا

اسی دوران اداکارہ مختلف جگہوں، شاپنگ مالز، ریستوران سے کھانے پینے کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے انہیں بھی اپنے ساتھ اس سفر میں شریک رکھ رہی ہیں۔

ایسے میں انہوں انسٹااسٹوری میں ایک پتلے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جو سڈنی کے مقامی مال کی کس دکان پر رکھا ہوا ہے، جس پر کورٹ، پینٹ اور شرٹ نمایا کئے ہوئے ہیں۔

ماورہ حسین نے اس کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا کہ میرے ’بیٹر ہاف‘ سے ملیے، اس کا خوش لباس ہونا ضروری ہے۔