بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں پھنسے ایرانی حجاج کرام  کو پاکستان میں ویزہ اور قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ایرانی حجاج کرام کو پاکستان میں ویزہ اور قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی حجاج پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی درخواست پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایرانی حجاج کو کراچی ایئرپورٹ آنے کی اجازت دیں گے اور انہیں آمد کے ساتھ (آن آرائیول / ایئرپورٹ) پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی حجاج کو کراچی میں قیام کی اجازت ہوگی اور پھر ایرانی حکومت انہیں شٹل سروس یا پھر دیگر کسی طریقے سے زمینی راستے کے ذریعے ایران لے کر جائے گی۔