اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کردی۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ نیب نے لوٹی ہوئی رقم 5311 ارب روپے کی تاریخ ساز اور ریکارڈ ریکوری کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کو خراج تحسین پیش کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب میں کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور AI سے شفاف تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ایاز صادق نے شکایات کے ازالے کیلئے نیب کی سہولت کاری اقدامات کو بھی سراہا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب دفاتر میں عزت کے ساتھ سلوک کیلئے “اسپیشل اکاؤنٹیبلٹی ڈیسک” کے قیام کو بھی سراہا۔ اس،موقع پر چئیرمین نے نیب ادارے کو ماڈل ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کو کاروبار فرینڈلی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ملک معاشی اور اقتصادی ترقی پر گامزن ہو سکے،
چیئرمین نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی








