بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  اپوزیشن لیڈر نے صوبے میں تبدیلی کا عندیہ دےدیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے صوبے میں تبدیلی کااشارہ دے دیا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو میں ڈاکٹرعباد نے کہا کہ ثابت کریں گے یہ کے پی حکومت کا آخری بجٹ ہے، کے پی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہو گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبے میں سیاسی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے یہ خیبرپختونخوا حکومت کا آخری بجٹ ہے۔
ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بدانتظامی اور لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے لوگ خود اپنی ہی پارٹی پر اعتماد کھو چکے ہیں، جس کا واضح ثبوت اندرونی اختلافات اور موجودہ بجٹ کی منظوری میں درپیش مشکلات ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کے اس بیان کے بعد صوبے میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں نمبر گیم غیر یقینی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔