بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  27ویں ترمیم نہیں آرہی، ریاست سے لڑ ائی پی ٹی آئی کی غلطی،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا لیکن اس کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے، امریکا نے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کردار ادا کر رہا ہے، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا، بھارت کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے، ملک اس وقت درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو بات چیت کی آفرکی ، فی الحال 27ویں ترمیم نہیں آرہی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے جنگ بندی نہیں، بھارت کی جانب سے امن کی بات نہیں ہو رہی، بھارت دوبارہ کوئی حرکت کر سکتا ہے،ہم تیار ہیں، مودی خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے لیے سیاسی اسپیس کم کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ مذاکرات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی غلطی ہے کہ وہ ریاست سے لڑ رہی ہے۔