لندن / اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جدوجہد اور قربانیوں پر مبنی ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد نے اپنی زندگی کا سکون چھوڑ کر ایک کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک رہنما کے طور پر کھڑے رہے، چاہے اس کے لیے انہیں اپنی فیملی سے دور کیوں نہ رہنا پڑا۔
قاسم خان نے اپنے پیغام میں لکھا:
“ہمارے والد نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت پاکستان میں گزارا – ہم سے دور۔ اس لیے نہیں کہ اُنہیں ایسا کرنا پڑا، بلکہ اس لیے کہ انہوں نے ایک کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کے والد ہر دن ان کے ساتھ بطور باپ موجود نہیں تھے، لیکن وہ پاکستانی عوام کے لیے ہمیشہ ایک امید اور رہنمائی کا مینار بنے رہے۔
قاسم خان کے مطابق عمران خان کو یہ موقع ملا تھا کہ وہ اپنی باقی زندگی پرسکون انداز میں انگلینڈ میں اہل خانہ کے ساتھ گزاریں، مگر انہوں نے “ایک اندھیری قید” کو ترجیح دی تاکہ پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا:
“اُن کی قربانی پاکستان کے لیے ہے۔
اُن کی طاقت — پاکستان کی عوام ہے۔”
سوشل میڈیا پر قاسم خان کا یہ پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور عمران خان کے حامی اس کو ان کی قربانی کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹوئٹ نہ صرف ایک بیٹے کے دل کی آواز ہے بلکہ اس سے عمران خان کی شخصیت اور عوام سے وابستگی کا ایک نیا پہلو سامنے آتا ہے۔
Our father lived in Pakistan – away from us – for most of our lives. Not because he had to, but because he chose to stand up against a corrupt regime. While he wasn’t there every day as a father, Pakistan had him as a leader. He gave his country everything: hospitals,… pic.twitter.com/sREebVpnAu
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) July 14, 2025








