بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا اس کا جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اس کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں سے یہ کیسی مفاہمت ہے کہ ان کے ارکان کو حلف اُٹھانےکا راستہ روک دیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ وہی غیر آئینی اور غیر جمہوری رویہ ہےجو بانی پی ٹی آئی نے قرارداد عدم اعتماد سے بچنے کے لیے قاسم سوری اور عارف علوی کے ذریعے اختیار کیا تھا۔ نہ عدم اعتماد کو روکا جا سکا نہ اپوزیشن ارکان کے حلف کو روکا جا سکے گا البتہ یہ حقیقت اور پختہ ہو گئی ہے کہ یہ جماعت جمہوری ایوانوں کے لئے نہیں، صرف سڑکوں، چوراہوں، ہنگاموں اور پُر تشدد احتجاج کے لئے بنی ہے۔