بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل جے یو آئی کا اہم ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ستائیسویں ترمیم یا دیگر حکومتی ترامیم کی مخالف ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، ترمیم قوم و جمہوریت کے مفاد میں نہیں لہٰذا 27ویں ترمیم، اس کے اندر کوئی ترمیم، یا کوئی دیگر حکومتی ترمیم سب کی مخالفت کی جائے گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting