بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ انصاری بیٹی کے سابق سسرال پر برس پڑیں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری(Bushra Ansari) نے اپنی بڑی بیٹی نریمان انصاری کے سابق سسرال کے رویے پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے اپنے سسرال والوں کی خوب خدمت اور عزت کی لیکن علیحدگی کے بعد سابق سسرال نے نہ صرف نریمان بلکہ اپنے پوتے پوتیوں تک کو نہیں پوچھا جو انتہائی دکھ کی بات ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بشریٰ انصاری حالیہ وی لاگز میں اپنی بیٹیوں کی زندگی اور ماضی کے فیصلوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تازہ وی لاگ میں انہوں نے نریمان کے سابق سسرال کے رویے پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں ان لوگوں سے ایسی بے رخی کی توقع نہیں تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بشریٰ انصاری نے کہا کہ لڑکیاں شادی کے بعد سسرال کو اپنا گھر سمجھتی ہیں اور ان رشتوں کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی اپنے سسرال کی خدمت کی اور اپنے رشتوں کو اہمیت دی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکارہ کے مطابق نریمان نے بھی اپنے سسرال والوں، خصوصاً ساس اور نندوں کا خیال رکھا، ان کی خدمت کی اور انہیں عزت دی۔ وہ انہیں کینیڈا بھی لے کر گئیں اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تاہم بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بیٹی کی علیحدگی کے بعد اس کے سابق سسرال والوں نے کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ نریمان کس حال میں ہے اور ان کے بچے کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں ان سے اس کم ظرفی کی توقع نہیں تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting


ان کا سوال تھا کہ اگر والدین کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے تو اس کا اثر بچوں کے ساتھ تعلقات پر کیوں پڑنا چاہیے؟

بشریٰ انصاری نے سابق سسرال والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان مسائل پیدا ہوئے ہوں گے، لیکن بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرنے میں کیا رکاوٹ تھی؟

مزیدپڑھیں:ایبٹ آباد: بس ڈمپر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے نے اپنے والدین کو جو کچھ بھی بتایا ہو، انہیں کم از کم اپنے پوتے پوتیوں کے بارے میں تو ضرور سوچنا چاہیے تھا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں بیٹی نریمان کی بطور اکیلی ماں زندگی کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے دکھ اور غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ماضی میں اپنی بیٹیوں کے لیے کیے گئے بعض فیصلوں پر افسوس کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی دو بیٹیاں نریمان انصاری اور میرا انصاری ہیں۔ دونوں کی ازدواجی زندگی میں علیحدگی کے مراحل آئے ہیں۔ میرا انصاری کی سابق شوہر امان احمد سے علیحدگی ہوچکی ہے، جنہوں نے بعد میں اداکارہ مریم نفیس سے شادی کرلی۔