بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’وینا ملک کو کیا ہو گیا؟‘ اداکارہ کے نئے لُکس پر صارفین حیران، جم جانے کے مشورے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک(Veena Malik) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں تاہم اس مرتبہ ان کی شہرت کی وجہ کوئی نیا ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ ان کی شخصیت میں آنے والی نمایاں تبدیلی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حال ہی میں وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بطور میزبان اپنے نئے پروگرام ’وینا ہے نا‘ کا آغاز کیا ہے۔ وہ اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو مدعو کرتی ہیں جہاں صحت، تعلیم، طلبہ کی کامیابیوں اور معاشرتی مسائل سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پروگرام سے سامنے آنے والی وینا ملک کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے بدلے ہوئے حلیے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ بعض صارفین ان کے چہرے اور مجموعی ظاہری انداز میں تبدیلی پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کے نئے لُکس کو لے کر مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وینا ملک کا موازنہ زبیدہ آپا سے کرتے ہوئے لکھا ’وینا تو زبیدہ آپا جیسی لگ رہی ہیں‘ ایک اور صارف نے انہیں جم جوائن کرنے کا مشورہ دیا جبکہ کسی نے سوال کیا ’انہیں کیا ہو گیا ہے؟ یہ پہلے سے کافی مختلف دکھائی دے رہی ہیں‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وینا ملک بھی اب عمر رسیدہ دکھائی دینے لگی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:سعودیہ: جمعہ سے منگل تک مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی

تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باوجود وینا ملک کے مداح ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں اور اپنے پسندیدہ میزبان کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وینا ملک نے اپنے فنی کیریئر کے دوران اداکاری، کامیڈی، طنزیہ پروگراموں اور میزبانی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے نمایاں منصوبوں میں سٹ کام ’مس فٹ‘، طنزیہ پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ اور فلمیں ’محبتاں سچیاں‘، ’تیرے پیار میں‘ اور ’سلاخیں‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت نے بھی انہیں خاصی شہرت دلائی۔