بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی؛ غیرقانونی افغان باشندوں کی گرفتاری کے لیے ٹاسک فورس قائم

راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپسی کے لیے 13 تھانوں میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر یہ فورس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے گی اور اس کے اہلکاروں کو اضافی ڈیوٹی پر نہیں لگایا جائے گا۔
ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کریں گے اور ہر تھانے میں چار ممبران شامل ہوں گے۔ یہ فورس تھانہ ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف، سیکیورٹی برانچ کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے عملے سے بھی معاونت حاصل کرے گی۔
ٹاسک فورس پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد کے تھانوں میں فعال ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو رپورٹ بھیجے گی۔