بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحٰق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں امن پر بات چیت کی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں غزہ میں امن کے قیام اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق بدر عبد العاطی نے جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔