بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے

لاہور (نیوزڈیسک) لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے، چودھری رحمت علی کا شمار برصغیر کے نہایت متحرک اور فعال سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان میں ایک منفرد اور مثالی کردار ادا کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نقاش پاکستان چودھری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں ایک متوسط زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، جالندھر سے میٹرک اور 1918ء میں لاہور سے بی اے کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ 1915ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں بزم شبلی کے افتتاحی اجلاس میں ہندوستان کے شمالی علاقوں کو ایک مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی، پھر 1928ء میں ایچی سن کالج میں لیکچرار مقرر ہوئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

چودھری رحمت علی صحافت سے بھی منسلک رہے، 1933ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون اور سیاست کی ڈگریاں لیں، اسی دوران لندن میں تیسری گول میز کانفرنس کے موقع پر مشہور زمانہ کتابچہ ’’ناؤ آر نیور‘‘ میں پہلی بار لفظ “پاکستان” کو مسلمانوں کی علیحدہ مملکت کیلئے استعمال کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بالآخر 14 اگست 1947ء کو چودھری رحمت علی کے تجویز کردہ نام کو تعبیر مل گئی اور پاکستان وجود میں آگیا، چودھری رحمت علی اپریل 1948ء میں پاکستان تشریف لائے لیکن قائد اعظم کی وفات کے بعد واپس انگلستان لوٹ گئے جہاں 3 فروری 1951ء کو وفات پائی اور کیمبرج میں آسودہ خاک ہوئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting