بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن باضابطہ طور پر اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل ہو گئی جس کے بعد بار کے تمام دفتری امور اور سرگرمیاں آج سے نئی عمارت میں سرانجام دی جائیں گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس حوالے سے سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار منظور ججہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعلامیہ کے مطابق ہائی کورٹ بار نے نئی بلڈنگ میں ہی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ سابق صدور اور سابق سیکرٹریز کا اجلاس بھی آج نئی عمارت میں منعقد ہوگا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بار کابینہ کی طویل محنت، بہترین منصوبہ بندی اور مؤثر انتظامی کاوشوں کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی مستقل عمارت جو جی 5 شاہرائے دستور اسلام آباد میں واقع ہے مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی عمارت وکلاء برادری کو بہتر، جدید اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کی گئی ہے جہاں بہتر انفرااسٹرکچر، منظم دفاتر، کانفرنس رومز، ان ہاؤس سہولیات اور مربوط انتظامی نظام کے تحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار سے متعلق تمام سرکاری، پیشہ ورانہ اور انتظامی معاملات بشمول درخواستیں، تصدیق، میٹنگز اور دیگر دفتری امور اب صرف نئی بلڈنگ میں ہی نمٹائے جائیں گے، وکلاء سے درخواست کی گئی ہے کہ پرانی جگہ پر کوئی دفتری کارروائی نہیں ہوگی۔