بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازارکا انعقاد قابل ستائش ہے، مینابازارکا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ مینا بازارمختلف ثقافتوں کو یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹالز پاکستان سےتعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،مینابازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کوجاننے کا موقع میسر آتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح وبہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سرگرم ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سٹالز کا معائنہ بھی کیا، سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting