بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارا کام بولتا ہے، ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل: شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی نے قائم کیے ہیں۔
شرجیل میمن نے یہ بات ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم زیادہ شور مچاتی ہے تو ہم لاہور کے بلدیاتی نظام کو کراچی میں نافذ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کی مثال دی جا رہی ہے، جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ کراچی سندھ کا دل ہے اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اربوں روپے شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگائے جا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھرپور کام کر رہی ہے، اور رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے کثیر الثقافتی شہر میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو ایم کیو ایم کے سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر ایم کیو ایم شہری سہولیات، بنیادی انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور پانی و نکاسی کے نظام کی بہتری پر توجہ دیتی تو آج عوام کی تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
شرجیل میمن نے کہا: “ہمارا کام بولتا ہے۔ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں اور ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سرگرم ہے۔ ای وی بس سروس، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، تاج حیدر پل، پنک اسکوٹیز، بی آر ٹیز جیسے منصوبے ایم کیو ایم بھی شروع کر سکتی تھی، مگر ان کی نیت ہی نہیں تھی۔