بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا 9 گھنٹے سے زائد دھرنا ختم

راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر موجود رہے۔
پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے کا خاتمہ کر دیا گیا اور شرکاء فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے۔
مذاکرات میں سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی شریک تھے، جنہوں نے صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔