کراچی کے لیاری جنرل ہسپتال میں 38 سالہ خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر نکالنے میں کامیاب سرجری کی گئی۔
ڈاکٹر انجم رحمٰن نے بتایا کہ ٹھٹہ کی رہائشی خاتون، جو پانچ بچوں کی ماں ہیں، تشویش ناک حالت میں ایمرجنسی وارڈ میں لائی گئی تھیں۔ ابتدائی طبی جانچ میں ہی ان کے پیٹ میں ایک بڑی اور وزنی رسولی کی نشاندہی ہوئی۔
سربراہ ہسپتال کے مطابق کیس کافی پیچیدہ تھا، تاہم ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سرجری کر کے ٹیومر نکال دیا۔
ڈاکٹر انجم رحمٰن نے مزید کہا کہ آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت مستحکم اور بہتر ہے۔
کراچی: خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر نکالنے میں کامیابی








