بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا وہ جرمانے کی سزا پائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی، کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا، ہم نے زیرو سے آغاز کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں، صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔