تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی ایران کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ہے اور یہ ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا نتیجہ ہے۔
ایکس (ٹوئیٹر) پر جاری اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ یہ کامیابی ایرانی عوام کی بھرپور حمایت اور شرکت کا ثمر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اب ایران سفارتکاری اور دفاع کے میدان میں مزید متحد ہو کر آگے بڑھے گا۔
دوسری جانب، وزیراعظم اور ایرانی صدر کے حالیہ رابطے کے بعد صدر پزشکیان نے یہ بھی تصدیق کی کہ ان کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، جو خطے میں جاری امن کے عمل کو مزید تقویت دے گا۔
ایرانی صدر: جنگ بندی ہمارے شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا نتیجہ ہے








