بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی سخت وارننگ: آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے جہاز تباہ کرنے کی دھمکی

ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جہاز اگر تہران کی اجازت کے بغیر اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ سمندر میں داخل ہونے کی کسی بھی غیر مجاز کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت تاحال معطل ہے، جس سے عالمی تجارت پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران کی فضائی حدود میں ایک ہرمیس 900 ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی طیارے کی ایرانی فضائی حدود میں دراندازی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور اس پر فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔