ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ مسلسل پاکستان(pakistan) کے ذریعے ہو رہا ہے، جو خطے میں جاری سفارتی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا وفد حال ہی میں پاکستان کے دورے سے واپس آیا ہے، جس کے بعد اہم معاملات پر متعدد پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان بات چیت میں جنگ کے مکمل خاتمے، ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور امریکا و اسرائیل کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے جیسے حساس موضوعات زیر غور آئے۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جلد سابقہ پوزیشن پر بحال ہو جائینگی، امریکی دعویٰ
اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ان امور کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ امکان ہے ایران بدھ کے روز پاکستان کے ایک وفد کی میزبانی کرے گا، جو اس جاری سفارتی عمل کا حصہ ہوگا۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔









