بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر ٹرمپ کی برطانیہ کو تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے (trade agreement)سے دستبردار ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ٹرانس اٹلانٹک تعلقات میں تناؤ بڑھتا دکھائی دے رہا ہےنے ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر برطانیہ کی حمایت نہ کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کشیدگی کے باوجود کنگ چارلس تھری کے مجوزہ دورہ امریکا پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے برطانیہ کو ایک بہت اچھا تجارتی معاہدہ دیا، شاید ضرورت سے بھی بہتر، مگر اب اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لندن اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت زیادہ تر برطانوی مصنوعات پر امریکی ٹیرف کی حد 10 فیصد مقرر کی گئی تھی۔ جبکہ اس کے بدلے برطانیہ نے امریکی ایتھنول اور بیف کے لیے اپنی منڈی کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ابتدائی طور پر یہ معاہدہ برطانیہ کے لیے فائدہ مند سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم بعد ازاں امریکی پالیسیوں میں تبدیلی اور ٹیرف کے نفاذ کے باعث یہ برتری کمزور پڑ گئی۔

مزید پڑھیں:ایرانی سفیر ، مولانا فضل الرحمان ملاقات؛ امریکی جارحیت کیخلاف حمایت پر اظہارِ تشکر

اگرچہ معاہدے کے وقت ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اچھے تعلقات کی تعریف کی تھی۔ لیکن مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ٹرانس اٹلانٹک تعلقات میں تناؤ بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔