بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عبدالعلیم خان کی گلگت بلتستان میں شاہراہوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کی منظوری

ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کی منظوری(approval granted) دیدی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خانے  گلگت بلتستان میں نئی سڑکوں کی چوڑائی 7.3 میٹر سے کم نہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرانی سڑکوں کو بھی مزید چوڑا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایات پر سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف شاہراہوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جن میں استور سے چلم چوکی کی 54کلومیٹر اور دیو سائی سے سکردو کی 31 کلومیٹر والی سڑکیں بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے دشوار علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سڑک کی چوڑائی کو پختہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گلگت بلتستان کی شاہراہوں کی آپ گریڈیشن سے سیاحت کو فروغ ملے گا،شمالی علاقہ جات میں عالمی معیار کی شاہراہوں کی تعمیر ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر کی ہدایت پرسکردو سے دیو سائی کی 31کلو میٹر طویل سڑک کے سروے کا فیصلہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ یہاں سڑک نہ ہونے کے برابر ہے، این ایچ اے لانگ ٹرم کام کرے۔

عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں نئی سڑک 7.3میڑ سے کم چوڑائی کی نہ ہو کی ہدایت کی جبکہ پہلے سے موجود سڑکوں کو بھی مزید چوڑا کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے خوبصورت مقامات پر آنے والوں کو بہترین سہولیات دینا ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے حکام کوگلگت بلتستان حکومت سے رابطے کی ہدایت بھی کی ۔

اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اجلاس میں اپر کچورا، باشو روڈ اور شگر روڈ کی تعمیر نو ، قراقرم ہائی وے، نلتر سترنگی لیک کی36کلومیٹر طویل سڑک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔فیری میڈوز کے لئے 12 کلومیٹر کی دشوار گزار سڑک کو سیاحتی پیکیج میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:بائیکرز سبسڈی پروگرام کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 6 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دیے

عبدالعلیم خان نے کہا کہ رائے کوٹ سے فیری میڈوز تک کی سڑک دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام کے لئے ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے کو سیاحتی شاہراہوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

چیئرمین این ایچ اے اور گلگت بلتستان سے سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو اہم نکات پر بریفنگ دی ۔