واشنگٹن ،ایران کیساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب تر ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ ایران ہماری شرائط مان کر معاہدہ کر لے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان )libnan)کے وزیر اعظم کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ،اسرائیلی وزیر اعظم اور لبنانی صدر نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
دنیا بھر میں 9 جنگیں حل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی اور یہ جنگ ہوگی،لبنان اور اسرائیل کے حکام 34 سالوں میں پہلی بار منگل کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ملے۔
اسرائیل اور لبنان کے ساتھ پائیدار امن کے حصول کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے،امریکی وقت کے مطابق باضابطہ طور پر آج شام 5 بجے سے 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گا۔اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر کو پہلی بامعنی بات چیت کیلئے وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے نمائندوں کی 34 سال بعد پہلی بار واشنگٹن میں ملاقات بھی ہوئی، جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو بھی شریک تھے۔ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو کرارا جواب
اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا حالانکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر نے لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے لیے مدعو بھی کیا ہے اور کہا کہ دونوں فریق امن چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ جلد حاصل ہو سکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس عمل کو آگے بڑھائیں۔








