امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth)کو اپنی پالیسیوں کو مذہبی ٹچ دینا مہنگا پڑ گیا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں منعقدہ ایک مذہبی کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں شرکاء کو اپنی مذہبی معلومات سے متاثر کرنے کے چکر میں مقدس بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اقتباس پیش کیا:
خوش نصیب ہے وہ جو رفاقت اور فرض کے نام پر تاریکی کی وادی میں بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے، کیونکہ وہی درحقیقت اپنے بھائی کا محافظ اور گمشدہ بچوں کا رہبر ہے اور میں تم سے سخت انتقام لوں گا، بڑے غضب کے ساتھ، اے لوگو جو میرے بھائی کو قید کرنے اور تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہو اور تم جان لو گے کہ میرا کال سائن سینڈی 1 ہے، جب میں تم پر اپنا انتقام نازل کروں گا۔ آمین
جب اُنہوں نے اقتباس پڑھا تو ان کا اشارہ تباہ شدہ امریکی طیارے کے پائلٹ اور اسے تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیم کی طرف تھا۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کو بیرونی حمایت فائدہ کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے،اکبر ایس بابر
بعد ازاں امریکی اخبارات نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا کہ امریکی وزیرِ جنگ نے اپنے خطاب کے دوران مقدس بائبل کا جو حوالہ دیا وہ درست نہیں ہے کیونکہ مقدس بائبل میں ایسا کوئی اقتباس موجود ہی نہیں ہے۔
دراصل! پیٹ ہیگسیتھ کی مذہبی معلومات اتنی خراب ہیں کہ وہ اداکار سیموئل ایل جیکسن کی فلم ’پلپ فِکشن‘ کے ایک مشہور ڈائیلاگ کو مقدس بائبل کا اقتباس سمجھ بیٹھے۔
امریکی وزیرِ جنگ کو اس غلطی کے بعد مذہبی حلقوں میں، امریکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔









