بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے: فرانس

فرانسیسی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی ممالک جن میں بیلجیئم، نیدر لینڈز اور فرانس شامل ہیں ان کے پاس آبنائے ہرمز کو بارودی مواد سے پاک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے تاکہ اس پر سے جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت ممکن بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی مکمل صلاحیت ہے اور جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنانا کوئی جرم نہیں، ہم اسی پر آج پیرس میں مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ صدارت میں تقریباً 40 ممالک کا اجلاس آج منعقد ہونے جارہا ہے جس کا مقصدامریکا کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے قریبی اتحادی آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔