بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا رپورٹس (US media reports) کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ ایک ممکنہ معاہدے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت یورینیم سے متعلق معاملات کو 20 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کے بدلے طے کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اتوار کے روز اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی: ترک صدر رجب طیب اردوان

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں جوہری تنازع اور سفارتی کشیدگی میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔