ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ (Saeed Khatibzada) نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہ کی ناکہ بندی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا دفاع صرف اپنے ملک تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ اگر بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے، تاہم اسی بیان میں دو متضاد باتیں بھی کی گئی ہیں۔ سعید خطیب زادہ نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ کے اس بیان کا کیا مطلب ہے کہ اس بارے میں امریکی عوام فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایران کا فضائی حدود کھولنے کا اعلان
نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور وہ اس حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آخری ایرانی فوجی زندہ ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی مثبت نتائج نہیں لاتی، اور امریکی قیادت کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے۔









